ایران

ایرانی قوم دشمنوں کے دباو میں نہیں آئے گی

ahmadiاسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ملت ایران دشمنوں کے دباؤ میں نہیں آئیگی ۔
صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج صوبے ھرمزگان کے شہر بوشہر میں چار زار چھے سو بتیس ترقیاتی منصوبوں کا افتاح کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم
کو دباؤ کے ذریعے جھکانے کا دشمنوں کا تصور بیجا ہے اور کسی میں ایران پر حملے کی جرات نہیں ہے ۔
جناب احمدی نژاد نے تسلط پسند طاقتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نے اپنی مشکلات حل کرلی ہیں اور وہ مضبوط و
مستحکم ہو گی اور بیرونی طاقتوں کو خلیج فارس کےعلاقےسے باہر نکال دیگی ۔
صدرمملکت نے کہا کہ دشمن جتنی بھی کوشش کرے وہ ایران کی ایٹمی ٹیکنالوجی کو ایران سے چھین نہیں سکتا، وہ تصور کرتے ہیں کہ ایرانی قوم ان کے دباؤ میں آ
جائیگی تو ان کا یہ تصورغلط اور باطل ہے کیونکہ ایران کی ٹیکنالوجی اب مقامی ہو گئی ہے ۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ جب ایرانی سائنسدانوں نے زندہ مخلوق کو خلا میں بھیجا اور وہ صحیح و سالم زمین پر واپس آگئی تو بہت سی قومیں خوشحال ہوئیں اور انہوں نے ملت ایران کو مبارکباد دی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی عزت و عظمت ، تمام مومنین ، صالحین اور حریت پسندوں کی عزت و عظمت ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button