ایران

ہماری فوجی طاقت دفاعی ہے ڈاکٹر محمود احمدی نژاد

ahmadiاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت کسی بھی ملک پر حملے کےلئے نہیں ،بلکہ اسکی صرف دفاعی حیثیت ہے.
صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج "قاہر 313 ” لڑاکا طیارے کی رونمائی کی تقریب میں کہا کہ یہ جنگی طیارہ دنیا کے ماڈرن جنگی طیاروں میں سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی ماہرین نے آج کل ترقی کی سرحدوں کو پار کیا ہے اور انہیں سبھی پیشرفتہ ٹیکنالوجیوں پر مکمل عبور حاصل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کی فوجی طاقت کسی ملک پرحملہ اوراس پرقبضے کےلئے نہیں ہے بلکہ ہماری فوجی طاقت اپنے دفاع کےلئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button