ایران

ایرانی بحریہ دشمن کو طاقت دکھانے کی اجازت نہیں دے گیایڈمیرل حبیب اللہ سیاری

habib allah siyariاسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل سیاری نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ ، علاقے میں بیرونی تسلط پسند طاقتوں کے غیرقانونی اقدامات کے مدمقابل کھڑی ہے اور انہیں طاقت دکھانے کی اجازت نہیں دے گی۔
ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ ،نہ صرف خلیج فارس،بحیرۂ عرب اور کیسپین سی میں بیرونی طاقتوں کے مقابل کھڑی ہے بلکہ دوسرے سمندری علاقوں میں بھی انکے غیرقانونی اقدامات میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ نے ثابت کردیا ہے کہ علاقے میں امن کے تحفظ کےلئے بیرونی فورسز کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے ایران اور ایران کے قریب سمندری علاقوں پر دشمن کی توجہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ، ملک کے سمندری حدود کے دفاع کےلئے مکمل آمادہ ہے جبکہ بحری قزاقوں کا مقابلہ اور بین الاقوامی سمندروں میں اسکی موجودگی ،سمندر میں امن کے تحفظ کےلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی اقتدار کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button