ایران

ایران کی طرف سے مظلومین عالم کی حمایت قرانی بنیادوں پر استوار ہےآیت الله العظمی نوری ہمدانی

nori hamdani iranحضرت آیت الله العظمی نوری ہمدانی نے زور دے کر کہا کہ عالمی سامراجیت اسلامی بیداری کی لہروں سے بوکھلائی ہوئی ہے اور ان کے مفادات کو عظیم خطرات کا سامنا ہے اور دنیا کے مظلومین کے لئے ایران کی حمایت قران کی بنیادوں پر استوار ہے۔
 رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے حرم حضرت کریمۂ اہل بیت فاطمہ معصومہ سلام اللہ میں واقع مسج اعظم میں اپنے درس خارجِ فقہ کے دوران سینکڑوں طلاب و افاضل حوزہ سے مظلوموں کی حمایت پر زور دیا۔
حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کی وجہ سے دشمن کے منہ پر زور دار طمانچہ پڑا ہے اور عالمی سامراجیت کے تمام تر مفادات کو خطرہ لاحق ہوا ہے اور آج اسلامی بیداری کی لہروں نے ـ جو خود انقلاب اسلامی ایران کی ایک شاخ سمجھی جاتی ہیں ـ دشمن کو بوکھلاہٹ سے دوچار کردیا ہے۔
اس مرجع تقلید نے علاقہ کی تبدیلیوں کے سلسلے میں عرب حکام کی سرگرمیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ لوگ ریت کے ڈھیر پر کھڑے ہیں اور انہیں عنقریب عوامی اعتراضات و احتجاجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انھوں نے کہا: ایران کی طرف سے دنیا کے مظلوموں کی حمایت قران کی بنیادوں پر استوار ہے اور دینی تعلیمات ملکی حدود و دائرے میں قید نہیں کی جاسکتیں۔
حضرت آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے آخر میں کہا: بحرین اور شام کے داخلی مسائل میں ایران کی مداخلت کا دعوی جھوٹا ہے، یہ لوگ عالمی افکار کو منحرف کرنے کے درپے ہیں کہ جس کے مد مقابل مسلمانوں کی ہوشیاری اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button