ایران

ایرانی قوم کے عزم محکم نے دشمنوں کو مایوس کردیا ہے

ahmadi nijad newsاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ جدید علم و ٹیکنالوجی کے حصول کے سلسلے میں ملت ایران کی صلاحیت اور عزم و ارادے نے دشمنوں کو مایوس کردیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج ایران کے وسطی صوبے اصفہان میں بعض صنعتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ملت ایران نے ہمیشہ عزم محکم کے ساتھ دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا ہے اور مغرب کی پابندیوں کو بخوبی ترقی و پیشرفت کے مواقع میں تبدیل کیا ہے۔انہوں نے ملت ایران کے خلاف امریکی ہتھکنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام دشمنوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی و پیشرفت میں سد راہ بننے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ صدر مملکت احمدی نژاد نے صنعت و معدنیات کے شعبے میں ایران کی نمایاں ترقی کے بارے میں کہا کہ سات سال پہلے ایران میں اسٹیل کی سالانہ پیداوار ایک کروڑ ٹن سے کم تھی جبکہ آج اسٹیل کی سالانہ پیداوار ایک کروڑ اسی لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button