ایران

دوست وہ جو مشکل میں کام آئے، ایران کا پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کا اعلان

ahmadi nijad newsلوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ کہاوت ہے دوست وہ جو مشکل میں کام آئے، دوستی نبھانے کا اس سے بہتر موقع کیا ہوسکتا ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہو وہ وقت پر دے دی جائے۔ ایران کے صدر احمدی نژاد کے ذہن میں شاید یہی بات تھی جو انہوں نے بجلی دینے کا وعدہ کیا، صرف زبانی کلامی بات نہیں کی، اسے تحریری معاہدے کی شکل بھی دے ڈالی۔ ایرانی بجلی سے تو پہلے ہی پاکستان کے کچھ سرحدی علاقوں کے گھر روشن ہو رہے ہیں، اب ایک ہزار میگاواٹ تفتان کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن اور گوادر پاور سپلائی پراجیکٹ پر بھی معاہدہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button