ایران

رہبر معظم سے صوبہ خراسان شمالی میں کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی

rehbar khurasanرپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں ایران کی قدر شناس عوام بالخصوص شمالی خراسان صوبے کےمؤمن ، غیور ، بہادر، خوشفکر اور انقلاب عوام کی خدمت کو اللہ تعالی کی توفیق قراردیتے ہوئے فرمایا: اس خطے کے عوام کی خدمت حتی الامکان باکیفیت ، سریع اور وسیع پیمانے پر ہونی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی شمالی خراسان صوبے کی فلاح و بہبود اور ترقی و پیشرفت کے لئے کابینہ کے منصوبوں کو خوب اور جامع قراردیتے ہوئے فرمایا: صوبہ کے گورنر اور قومی اور مرکزی حکام کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ اپنی پیہم تلاش و کوشش کے ذریعہ تمام منظور شدہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں تاکہ عوام ان منصوبوں کے آثار کو اپنی زندگی میں محسوس کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پالیسیوں کے استمرار اور صوبے کے حکام میں ثبات کو حکومت کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور صوبہ کی ترقی اور پیشرفت کے لئے ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: ان اچھے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے امکانات، قدرتی وسائل ، انسانی وسائل ، سرعت عمل اور عوامی زندگی پر ان کے اثرات کے پیش نظر ترجیحی لحاظ سے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تین ابواب کی مستند اور ماہرانہ رپورٹوں کو صوبہ کے مسائل کی ترجیحات میں قراردیتے ہوئے فرمایا: زراعت، سیاحت،صنعت اور فیکٹریوں پر توجہ صوبےکی ترجیحات میں شامل ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےشمالی خراسان صوبہ کے عوام کی آدھی آبادی کی دیہاتوں میں موجودگی، اچھی زمین، گوناگوں اور ممتاز محصولات اورسازگار آب و ہوا کو اس صوبے میں زراعت کی ترجیحات قراردیتے ہوئے فرمایا: علاقہ میں زراعت کی رونق، وسیع پیمانے پر روزگار کی فراہمی ، عوام اورصوبائي اداروں کی درآمدات میں اضافہ، اور بے روزگاری کی وجہ سے پیدا ہونے والی سماجی مشکلات کے حل میں مددگار ثابت ہوں گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی سلسلے میں زراعت کی زمینوں کو یکساں طور پر صنعتی اور ماڈرن بنانے ، محصولات کو صنعتی بنانے اور سردخانے ایجاد کرنے کو صوبے میں زراعت کے اہم عوامل قراردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےفرمایا: شمالی خراسان صوبہ ،حضرت امام رضا علیہ السلام کے کئی ملین زائرین کے راستے میں واقع ہے اور اس امتیاز اور صوبے کی سیاحت کے خوبصورت مناظر کے پیش نظر سیاحت کو بھی صوبے کے ترجیحی مسائل میں شامل کرنا چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکام کو تاکید کرتے ہوئے فرمایا: علاقہ میں سیاحت کو ترجیح دینے اور حضرت امام رضا علیہ السلام کے زائرین کے لئے صوبہ کے جذاب مناظر کی سیاحت کے سلسلے میں درست منصوبہ بندی شمالی خراسان صوبے میں ترقی اور فلاح و بہبود کے کاموں کے لئےاہم ہے اور اس سلسلے میں صوبائي حکام کو ہمت اور جد وجہد سے کام لینا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ کی اہم فیکٹریوں کے مسائل کو حل کرنے منجملہ ، فولاد، پائپ سازی، کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کو صوبے کی تیسری ترجیحات میں قراردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی سلسلے میں مہر ماندگار کے نامکمل منصوبے کو حکومت کی طرف سے مکمل کرنے پر قدردانی کی، اور حکومت کی خدمت کے آخری سال میں نامکمل منصوبوں کو پورا کرنے کے سلسلے میں حکومت کو اپنی انرجی صرف کرنے کے سلسلے میں تاکید کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک بار پھر صوبے کے عوام کی والہانہ محبت و الفت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: صوبے کے عوام کی محبت و الفت در حقیقت ان کی اسلام اور انقلاب کے ساتھ گہرے اور عمیق تعلق اور عشق کا مظہر ہے اور ان کے مطالبات بھی ہیں جن کو منصوبہ بندی اور ہمت اور تلاش کے ذریعہ حل کرنا چاہیے۔

اس ملاقات کے آغاز میں نائب صدر محمد رضا رحیمی نے صوبہ کی صورتحال، اور آج صبح کابینہ کے اجلاس میں منظور ہونے والے منصوبوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: صوبے کے ، ثقافتی، ورزشی، پسماندہ دیہاتی علاقوں ، زراعت، صنعت، بینکی سہولیات اور پیداوار کےبنیادی شعبوں میں اہم فیصلے کئے ہیں۔

نائب صدر نے کہا : کابینہ کے اجلاس میں صوبہ کی ترقی و پیشرفت اور عوامی مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں مجموعی طور پر 3800 ارب تومان کی مالی امداد اور سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ حکومت نے ایک ہزار ارب تومان صوبے کے نامکمل منصوبوں کی تکمیل کے لئے مختص کئے ہیں.

متعلقہ مضامین

Back to top button