ایران

ایران توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے

muhammed newاسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں لوگوں نے ایک بار پھر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
ایران کے بہت سے شہروں میں عوام نے احتجاجی مظاہرے کیے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین پر مبنی دشمنوں کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ سازشیں اسلام کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔
دوسری جانب پورے ایران میں دینی طلبہ اور یونیورسٹیوں کے طلبہ نے بھی احتجاجی جلوس نکالے اور پیغمبر اسلام کے خلاف بنائي جانے والی توہین آمیز فلم کی مذمت کی۔ طلبہ نے مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے اور اس فلم کو بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ادھر کراچی میں بھی ہزاروں خواتین نے اس توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اس فلم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرہ کرنے والی خواتین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کی ہر قسم کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لے اور امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر دے۔ مظاہرین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے کو بند کر کے امریکی سفیر کو ملک سے نکال دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button