ایران

دہشتگردوں کے حامی ترکی ایرانی زائرین کی جانوں کے ذمہ دارہیں: کاظم جلالي٫٫

kazim jaliقومي سلامتي اور خارجہ امور کے پارليماني کميشن کے ايک رکن نے کہا ہے کہ شام ميں اغو ہونے والے ايراني زائرين کي جان کي ذمہ داري ترکي اور دہشتگردوں کے حاميوں پر عائد ہوتي ہے.
قومي سلامتي اور امور خارجہ کے پارليماني کمیشن کے رکن کاظم جلالي کا کہنا تھا کہ مغوي ايراني زائرين کے جان کي تمامتر ذمہ داري ترکي اور ان ملکوں پر عائد ہوتي ہے جو دہشتگردوں کي حمايت اور انہيں اسلحہ فراہم کر رہے ہيں-
انہوں نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ترکي شام باغيوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے مزيد کہا کہ ترکي کو اس سے زيادہ شامي دہشتگردوں کي حمايت نہيں کرنا چاہيے- انہوں نے واضح کيا کہ شام تحريک مزاحمت کا اہم ترين محور ہے اور تحريک مزاحمت خطے کے استحکام اور غاصب صہیونيوں کي توسيع پسندي کي روک تھا کرتي رہے گي- قومي سلامتي اور امور خارجہ کے پارليماني کميشن کے رکن نے ترکي، سعودي عرب اور قطر جيسے ملکوں کو مشورہ ديا کہ اسرائيل کے بچھائے ہوئے جال ميں نہ پھنسيں.

متعلقہ مضامین

Back to top button