ایران

شام میں مداخلت کرنے والے ممالک ہی کوفی عنان مشن کی ناکامی کے اصل مجرم ہیں، ایران

iran rameenایران نے کہا ہے کہ شام میں کوفی عنان کا مشن وہاں کے معاملات میں مداخلت کرنے والے ملکوں کی وجہ سے ناکام ہوا ہے، ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے اپنے دورہ چین کے دوران کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مداخلت کرنے والے ممالک شام میں اسلحہ کی کھیپ کو آنے سے روکنے اور دہشت پسندانہ کارروائیوں کے خاتمہ کے لئے کوفی عنان کی کوششوں سے خوش اور مطمئن نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ممالک نے نہ صرف کوفی عنان کے چھ نکاتی منصوبہ پر عملدرآمد کے لئے کوئی کوشش نہیں کی بلکہ انہی ملکوں نے ان کے مشن کو ناکام کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا۔ مہمان پرست نے کہا کہ شام کے لیے انٹرنیشنل ایلچی کی حیثیت سے کوفی عنان کے استعفیٰ کے بعد خطہ کے آزاد ممالک کو شام کا بحران دور کرنے کے لیے مزید اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button