ایران

میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف تہران میں مظاہرے

mayanmerميانمار ميں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف عالم اسلام ميں شديد احتجاج و مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے تہران ميں بھي بڑي تعداد ميں لوگوں نے مظاہرہ کرکے ميانمار کے روہنگيان مسلمانوں کے قتل عام کي مذمت کی۔

تہران ميں ہونے والے اس مظاہرے کے شرکا نے ميانمار کے مسلمانوں پر امريکا ، مغربي ملکوں اور ذرائع ابلاغ کي مجرمانہ خاموشي کي مذمت کي اور کہا کہ ميانمار کے مسلمانوں کا قتل عام انساني حقوق کے نام نہاد مدافع ملکوں کي پيشاني پر بدنما داغ ہے۔ مظاہرين ايسے پلي کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر امريکا ، مغربي ملکوں اور عالمي اداروں کي خاموشي کي مذمت ميں درج تھے مظاہرين امريکا اور سامراجي طاقتوں کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ ترکي، ہندوستان ، مليشيا اور انڈونشيا ميں بھي اسي طرح کے مظاہرے ہوئے جن ميں ميانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کي مذمت کي گئي ہے ان مظاہروں کے شرکا نے عالمي اداروں سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ ميانمار ميں ہورہے مسلمانوں کے قتل عام کو فوري طور پر بند کرائيں۔ ميانمار کے مغربي علاقوں اراکان اور راخين ميں روہنگيان مسلمانوں پر انتہا پسند بودھسٹوں اور پوليس کے حملوں ميں وسيع پيمانے پر مسلم خواتين، بچوں ، بوڑھوں اور بے گناہ مردوں کا قتل عام کيا جارہا ہے اور عالمي برادري و بين الاقوامي ادارے خاموش تماشائي بنے ہوئے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button