نجات و بخشش کا عالمگیر پیغام کی گونج پوری دنیا میں ہے۔احمدی نژاد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے صوبہ اصفہان میں مبارکہ اسٹیل ملز میں آنے والی ترقی کو ملت ایران کی توانائيوں کا ثبوت قراردیا ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے آج اصفہان میں مبارکہ اسٹیل ملز میں اسپانج آئرن بنانے کے پہلے یونٹ کی افتتاحیہ تقریب میں کہا کہ آج ہمیں خود اپنی فکر و نظر پر بھروسہ کرتےہوئے ایران کو آباد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسپانج آئرن کے کارخانے جیسے بڑے منصوبوں کو عملی شکل دینا ملت ایران کے ماہرین کی توانائیوں کا ثبوت ہے جس پر بجا طور پر فخر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایران کو ترقی دلانا دراصل عزت و انسانیت کا پرچم بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں تعصب ، غربت اور برے اخلاق کو مٹاکر عدل و انصاف اور اچھے اقدار کو رائج کرکے اپنے ملک کو نمونہ عمل بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور اسلامی انقلاب کا پیغام دراصل الھی اور نجات بخش پیغام ہے جو ساری دنیا میں گونج رہا ہے۔