ایران
انقلاب کے راستے پر پوری طرح گامزن ہیں محمود احمدي نژاد
صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي انقلاب کے راستے پر پوري قوت کے ساتھ گامزن رہيں گے-
صدر احمدي نژاد نے آيت اللہ بہشتي اور انکے بہتر ساتھيوں کي شہادت کے واقعے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑي تعداد ميں انقلابيوں کي شہادت کے باوجود ايران کا اسلامي انقلاب اپنے راستے پر گامزن رہا ہے- انہوں نے کہا کہ آج ملک کو انتظامي ميدان ميں آيت اللہ شہید بہشتي کے افکار و نظريات کي اشد ضرورت ہے-
صدر نے کہا کہ دشمن نے آيت اللہ بہشتي کو پہچاننے کے بعد پوري منصوبہ بندي کے ذريعے انہيں شہيد کيا تھا- صدر احمدي نژاد نے ايران کے آئين کو ايک ترقي يافتہ، انساني اقدار کا حامل اور انقلابي آئين قرار ديا-