ایران

امام خمینی کی شخصیت پر بین الاقوامی کانفرنس

shiitenews imam kumainiتہران میں امام خمینی کی شخصیت کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس جاری ہے جس میں سات سو غیر ملکی مہمان شرکت کررہے ہیں۔ اس کانفرنس کا عنوان امام خمینی قدس سرہ کی نظرمیں سیرت علوی اور سیاست و اخلاق ہے۔ اس کانفرنس میں دنیا کے مختلف ملکوں سے آئے ہوئے دانشور امام خمینی کی نظر میں سیرت علوی اور سیرت علوی میں اخلاق وسیاست کے موضوعات پر گفتگو کررہے ہیں۔ یہ کانفرنس آئي آر آئي بی کے انٹرنیشل کانفرنس سنٹر میں جاری ہے۔ قابل ذکرہے کل رہبرکبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کی تئیسیوں برسی ہے۔ برسی کے پروگرام سارے ایران میں منعقد ہونگے جبکہ سب سےبڑا پروگرام تہران کے جنوب میں واقع بہشت زہرا میں حضرت امام خمینی قدس سرہ کے مزار پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button