ایران

راہ انقلاب جاری رہے گي حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

syed ali khamnai رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی انقلاب سے جو راہ شروع ہوئي تھی وہ جاری رہے گي۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےآج دفاع مقدس کے مجاھدین سے ملاقات میں دفاع مقدس کے برسوں کو نہایت خصوبصورت تصویر سے تعبیر کرتے ہوئے فرمایا کہ جو راہ اسلامی انقلاب سے شروع ہوئي تھی وہ جاری رہے گي۔ آپ نےفرمایا کہ دفاع مقدس سے لوگوں کو قریب سے آشنا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہزاروں کتابیں ہنری نقطہ نظر سے لکھی جائيں تا کہ ملت ایران دفاع مقدس کے دوران اپنے جیالوں کے ایثار اور قربانیوں سے آشنا ہوسکے۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلط کردہ جنگ کے دوران ایرانی جوانوں کی کارکردگي کو کامیاب، نہایت اہمیت کی حامل، عظیم اور حیرت انگيز قراردیا۔ آپ نے فرمایا کہ آج ہمیں دودشمنوں کا مقابلہ ہے ایک خبیث سامراج ہے تو دوسرا نفس ہے اور اگر تقوے سے قدم اٹھاے جائيں اور فیصلے کئے جائيں تو مادی اور معنوی ترقی کا ماحول بن سکتا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے گناہ سے دوری کو سلوک الی اللہ کا لازمہ قراردیا اور فرمایا کہ گناہ ترک کرنے سے آدھا راستہ طے ہوجاتا ہے البتہ جولوگ سیاست، حکومت اور مینجمینٹ نیز تبلیغی اور مذہبی ذمہ داریوں کے حامل ان کے گناہوں کا اثر وسیع پیمانے پر ہوتا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمي خامنہ ای نے فرمایا کہ حکام کے صحیح اعمال کو دیکھ کر انہیں معاشرے میں بھی اپنا یا جاتا ہے اور ہم استقامت اور صحیح کارکردگي سےمعاشرے کو بھی ان کاموں کی ترغیب دلاتے ہیں البتہ ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ ملت ایران کی تحریک بعض افراد کی کم ہمتی اور تھکاوٹ سے تزلزل اور انحراف کا شکار نہیں ہوگي۔ آپ نے فرمایا کہ جو راہ اسلامی انقلاب سے شروع ہوئي ہے جاری رہے گي اور آپ نے دیکھا کہ جن لوگوں نے اپنی ذمہ داری سے چھٹکار حاصل کرلیا، جوش وجذبے سے لبریز جوانوں نے فورا ان کی جگہ لے لی اور انشاء اللہ وہ منزل مقصود تک پہنچ جائيں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button