ایران

طاقتور ایران علاقائی ملکوں کے لیے خطرہ نہیں چیف بریگیڈئير اسماعیل احمدی مقدم ن

vilayatاسلامی جمہوریہ ایران کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ طاقتور ایران خلیج فارس کے ملکوں کے لئے خطرہ نہیں ہے۔
پولیس چیف بریگیڈئير اسماعیل احمدی مقدم نے آج خیلج فارس میں پولیس کی والفجر بحری مشقوں کے آخری مرحلے کے موقع پر کہا کہ دشمنوں اور بڑی طاقتوں نے خلیج فارس میں ہمیشہ بدامنی پھیلانے کی کوشش کی ہے کیونکہ بدامنی جاری رکھنا اس اسٹراٹجیک علاقے میں ان کی موجودگي کا ایک بہانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ سے معلوم ہوتا ہےکہ جو طاقت بھی خلیج فارس سے خارج ہوئي ہے زوال سے دوچار ہوگئي ہے۔ بریگيڈیر اسماعیل مقدم نے کہا کہ مشترکہ طورپر خلیج فارس کے ملکوں کے ساتھ امن و سکیورٹی قائم کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیحی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس میں امن و سلامتی کی برقراری سے دشمن کے مشترکہ خطرات کو ختم کیا جاسکتا ہے اور تہران خلیج فارس کے ملکوں کی پولیس کے ساتھ باہمی تعاون کا خواہاں ہے۔
پولیس کی ان مشقوں کا مقصد خلیج فارس میں پولیس کی سرحدی فورس کی طاقت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حاکمیت کی نمائیش اس فورس کی آپریشنل اور رزمی نیز ہم آہنگي کی توانائيوں میں اضافہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بحری مشقیں انتیس اپریل سے شروع ہوئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button