ایران

ایٹمی سرگرمیاں پوری طرح پرامن ہیں

kashaniتہران کےخطیب نمازجمعہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کوپوری طرح پرامن قراردیاہے۔
تہران کےخطیب نمازجمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے آج تہران کی نمازجمعہ کےخطبوں میں اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ رہبرانقلاب اسلامی نےبارہا تاکید فرمائی ہےکہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کےچکرمیں نہيں ہے کہاکہ ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں علمی پہلو کی حامل اورپرامن ہیں۔

تہران کےخطیب نمازجمعہ نے استانبول ميں ایران اور گروپ پانچ جمعہ ایک کےدرمیان مذاکرات کےنئےدور کےموقع پرگروپ پانچ جمع ایک کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ مذاکراتی فریق کو ایران اسلامی کی قدرت،طاقت اور ترقی کومدنظر رکھناچاہئے۔
واضح رہے کہ ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کےدرمیان مذاکرات چودہ اپریل کو ترکی کےشہراستانبول میں ہوں گے۔
تہران کےخطیب نمازجمعہ نے سترہ اپریل کویوم مسلح افواج کی مبارکباد دیتےہوئےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج علاقے میں قیام امن اور ایران کی ارضی سالمیت کےتحفظ کےلئے مثبت اورتعمیری کردار ادا کررہی ہے۔
تہران کےخطیب نمازجمعہ نے رہبرانقلاب اسلامی سےتشخیص مصلحت نظام کونسل کےاراکین کی حالیہ ملاقات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ تشخیص مصلحت نظام کونسل کےفیصلےتمام میدانوں میں ایران کی پیشرفت میں تعمیری کردارکی حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button