ایران

ملت ایران انسانی اھداف کی حامل

22 bahman ahmadiاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے آج آزادی اسکوائر پر اسلامی انقلاب کی تینتیسوین سالگرہ کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت ایران اپنے تمام اھداف جو کہ انسانی فطری اھداف سے عبارت ہیں حاصل کرکے رہے گي۔ صدر جناب احمدی نژاد نے لاکھوں کروڑوں افراد سے خطاب میں کہا کہ ملت ایران نے ہمیشہ انقلاب کے میدانوں میں موجود رہ کر سامراج اور تسلط پسندوں کی سازشوں کوناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بیدار رکھنا اسلامی انقلاب کا اہم ترین ثمرہ ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران نے دنیا پرحاکم تسلط پسندی ، خود غرضی اور سامراجی اقدامات کا جواز پیش کرنے والی فکر تبدیل کرکے عدل و انصاف اور آزادی وتوحید کی منطق رائج کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استکبار، استعمار اور قوموں کو غلام بنانے والوں نے دنیا پر اپنا تسلط قائم رکھنے کے لئے صیہونی حکومت نام کا ایک بت بنالیا ہے لیکن ملت ایران نے شجاعت اور دانشنمدی سے اس بات کو پاش پاش کرکے قوموں کی آزادی کا ماحول فراہم کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ جو لوگ آج امریکہ اور یورپی ملکوں کے ساتھ مل کر صیہونی حکومت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور مزاحمت کے حلقوں اور خود مختار قوموں پر دباؤ ڈال رہے ہیں انہیں جان لینا چاہیے کہ کل ان کی باری آنے والی ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ گرچہ بڑی بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں لیکن ان حالات میں حکومت میں آنے والے گروہوں اور شخصیتوں کی صداقت کو پرکھنے کے لئے ہمیں ایک معیار کی ضرورت ہے اور وہ معیار خداوند متعال پر ایمان اور پاکیزگي کے علاوہ علاقے میں امریکہ اور مغرب کے تسلط نیز فلسطین پر صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے نیز صیہونی حکومت کے غیر قانونی وجود کی مخالفت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سارے مسائل امریکہ اور صیہونی حکومت کی تسلط پسندی کی بنا پر ہیں اور دنیا میں تمام ڈکٹیٹروں کو ا مریکہ اور صیہونی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے علاقے کی حکومتوں کوخبردار کیا کہ دشمن قوموں اور مختلف مذاہب کے پیروؤں کے درمیاں اختلافات ڈالنے کی سازشیں کررہا ہے بلکہ اس سے بڑھ کر علاقے میں تفرقے پھیلا کر بعض حکومتوں کے ہاتھوں بعض کو سرنگوں کرنے کی بھی سازشیں رچ رہا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button