ایران

ايران پر حملے کيلئے زمين دينے والے ملک پر حملہ کرينگے، حسين سلامی

iran-flag-image1ایران نے اپنے خلاف فوج کشی کے لئے دشمن ممالک کو علاقہ فراہم کرنے والے ملک کے خلاف بھی اعلان جنگ کر دیا۔ سينئر ايرانی کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر کسی ملک نے ايران پر حملے کيلئے دشمن کو اپنی سرزمين فراہم کی تو اس پر حملہ کريں گے۔ ايرانی سرکاری نيوز ايجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے نائب سربراہ حسين سلامی نے جنوبی ايران ميں جاری 2 روزہ فوجی مشقوں کے دوران کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے ايران پر حملے کيلئے جس ملک کی سرزمين استعمال کی جائے گی اس ملک پر حملہ کريں گے، جوہری مسئلے پر تہران اور مغربی ممالک کے درميان بڑھتی ہوئی کشيدگی پر ايران فوجی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ 
امريکا اور اسرائيل نے کہا ہے کہ ايران پر حملہ خارج از امکان نہيں ہے۔ دوسری جانب ايران نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب ديا جائے گا جو دردناک ہو گا اور دھمکی دی ہے کہ خليج ميں موجود امريکی اور اسرائيلی اڈوں کو نشانہ بنايا جائے گا۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ اسرائیل ایران پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے اور اپریل میں تہران کیخلاف جنگ شروع ہو نے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button