ایران

انتخابات میں شرکت دشمن شکن

khaminai 12رہبرانقلاب اسلامی نے آئندہ پارلمانی انتخابات میں عوام کی بھرپور اور دشمن کو مایوس کرنے والی شرکت پر تاکید فرماتے ہوئے، تمام حکام اور انتخابی امیدواروں سے کہا ہے کہ قانون کی مکمل پابندی سے ایسے انتخابات کی زمین ہموار کریں جس میں مکمل رقابت ہو اور صحت مند انتخابات ہوں۔ 

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمي خامنہ ای نے آج نو جنوری کو قم کے عوام کے قیام کی سالگرہ پر ہزاروں علماء فضلاء، طلاب اور قم کے شہریوں سے خطاب میصبر و بصیرت کو قوموں کی کامیابیوں کے جاری رہنے کے دو اہم اسباب قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ ملت ایران نے بصیرت اور صبر سے حاصل ہونے والی عظیم کامیابی کا تجربہ دیگر قوموں کے سامنے رکھا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ سامراج، حکام کے ارادوں میں شک و شبہ پیدا کرنے اور عوام کو مایوس کرنے کے لئے ہر ہتھکنڈے اور روش سے استفادہ کر رہا ہے اور مغربی حکام نے بارہا اس بات کا اعلان کیا ہےکہ ایران پر پابندیوں اور طرح طرح کے دباؤ کا مقصد عوام کو تھکا کر میدان سے نکالنا اور حکام کو اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ آپ نے فرمایا لیکن مغربی حکام غلطی پر ہیں اور ان کا یہ مقصد پورا نہیں ہوگا۔ 

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمي خامنہ ای نے فرمایا کہ ایسے عالم میں جبکہ ملت ایران نے سربلندی سے بہت سی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں اور نئی کامیابیوں کے آثار کا بھی مشاہدہ کر رہی ہے سامراجی محاذ پابندیوں سے حکام اور عوام کو ڈرا دھمکا کر ان کے عزم میں خلل ڈالنے اور عوام کو میدان سے نکالنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ملت ایران نے اس پرافتخار راہ کا انتخاب بصیرت سے کیا ہے اور اس راہ پر گامزن رہنے کے لئے بڑی جدوجہد کی ہے اور اپنے عزیزترین افراد کی قربانی کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ چوٹیوں تک پہچنے کا ملت ایران کا یہ سفر کبھی نہیں رکے گا۔ آپ نے فرمایا کہ دشمن ایسے عالم میں عوام اور حکام کے عزم میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے کہ جب آج اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اور اقتدار کا گذشتہ بیس یا تیس سال سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا اور سامراجی محاذ کا ظاہری دبدبہ بھی گذشتہ برسوں میں روزافزون کمزوری اور ناتوانی میں تبدیل ہوچکا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے انتخابات کو عوام کی موجودگي کا مظہر قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ مدتوں پہلے سے کفر و سامراج کی کمان اور اس کے ایجنٹوں اور آلہ کاروں نے داخلی اور بیرونی سطح پر بڑے وسیع پیمانے پر کوششیں شروع کر رکھی ہیں کہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں عوام کی شرکت کو گھٹاسکیں لیکن خدا کے فضل و کرم سے ان انتخابات میں بھی عوام کی شرکت سے دشمن مایوس ہوجائیں گے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button