ایران

ایران نے امریکی جاسوس طیارہ مار گرایا

US Dronاسلامی جمہوریہ ایران نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ ایران کے فوجی ذرائع نے سرکاری ٹی وی پر کہا ہے کہ مشرقی ایران میں ایک کارروائی کے دوران امریکی جاسوس طیارہ مار گرایا گیا جس نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ ایران ملٹری کے مطابق گرایا گیا یہ ڈرون طیارہ جاسوسی کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے، یہ ڈرون طیارہ جدید ترین ‘آر کیو ون سیونٹی‘ سیریز کا تھا۔ فوجی زرائع کے مطابق ڈرون طیارہ کو بہت زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے اور اس کا ڈھانچہ حاصل کر لیا گیا ہے۔ راڈار کو نظر نہ آنے والے اس طرح کے طیارہ بنانے اور اس کو استعمال کرنے کا اعلان امریکہ نے دو سال قبل ہی کیا تھا۔
اسلامی جمہوریہ کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ ایران کی فضائی حدود کی اس طرح کی خلاف ورزیوں کا رد عمل آئندہ ایران کی فضائی حدود تک محدود نہیں رہے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button