ایرانی طلبہ کا برطانوی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ

تہران کے طلبہ نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں برطانوی حکومت کی مخاصمانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لیے تہران میں برطانوی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے گزشتہ سال انتیس نومبر کو صیہونی حکومت کے ایجنٹوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایران کے ایٹمی سائنس دان مجید شہریاری کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور انہوں نے برطانیہ کے ساتھ تعلقات کی سطح کم کرنے کے سلسلے میں ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اقدام کی حمایت کا اعلان کیا۔








