ایران

جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیں گے۔ رہبر معظم سید علی خامنہ ای

shiitenews ali khamnaiرہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ دشمن باالخصوص امریکہ اور صیہونی حکومت یہ جان لیں کہ ملت ایران کسی بھی ملک یا قوم کے خلاف جارحیت کرنے والی نہيں ہے لیکن ہرقسم کی جارحیت اور دھمکی کا پوری طاقت سے اس طرح جواب دے گی کہ جارحین اور حملہ آور اندر سے بکھر جائيں ۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج امام علی کیڈٹ کالج میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں فرمایا کہ ایران کی مضبوط قوم کوئي ایسی قوم نہيں ہے جوصرف بیٹھ جائے اور کھوکھلی مادی طاقتوں کی دھمکی کو دیکھتی رہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جس کے دماغ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحیت کا خیال بھی پیدا ہوگا اسے فوج ، سپاہ پاسداران، رضاکار فورس اور ایک جملے میں کہوں کہ ایران کی عظیم قوم کے آہنی مکوں اور مضبوط طمانچوں کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ اسلامی جمہوری نظام کاڈھانچہ، قومی اتحاد اور ملت ایران کے تمام طبقات ميں دلی قربت، اہم ترین دفاعی طاقت ہے اور سب کی ذمہ داری ہے کہ نظام کےاس مضبوط اورمحکم ڈھانچے کی حفاظت کرتےہوئے اس کومزید مستحکم بنائيں۔
آپ نےفوج سمیت مسلح فورسز کی دفاعی تیاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ تقوی ، ایمان اور دیانت کےساتھ ساتھ مسلح افواج کی دفاعی تیاری، ملک اورقوم کےلئے عزت وسربلندی کاباعث ہے اور اس کی حفاظت اور اسےمضبوط بناناچاہئے۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تاکید فرمائی کہ ایسی دنیا میں جہاں افسوس کہ آج بھی ملکوں اورقوموں کےدرمیان رابطے اسلحے اور نیزے کی نوک کے سہارے متعین ہوتے ہيں اور بدمعاش طاقت کے بل پر قوموں کی تقدیر اپنے ہاتھ میں لیناچاہتے ہیں، صرف وہی قوم نقصان سے محفوظ رہ سکتی ہے جو اپنی دفاعی تیاری ثابت کر دکھائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button