کرمانشاہ ميں عوامي اجتماع سے قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي کا خطاب
آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے بدھ کے روز مغربي ايران کے کرمانشاہ صوبے ميں ہزاروں لوگوں کے ايک عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد عوامي حمايت و پشتپناہي کے سبب ايران اسلامي نے دشمنوں کي سبھي سازشوں کو ناکام بنا ديا- آپ نے گزشتہ تين عشروں ميں اسلامي انقلاب کے خلاف دشمنوں کے مختلف فتنوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے، ان برسوں کے دوران کاميابي کا راز امام خميني رحمت اللہ عليہ کي حکيمانہ قيادت،
عوام کي جانب سے اسلامي انقلاب کي امنگوں کي حمايت اور حکام کي ذمہ دارانہ کارکردگي کو بتايا- آپ نے ايران کے استحکام اور اس کي فوجي طاقت ميں عوام کے گرانقدر کردار پر زور ديتے ہوئے کہا کہ اسلامي انقلاب کے آغاز سے ہي عوام کي براہ راست آرا سے رجوع، ايران کے اسلامي انقلاب اور ديگر انقلابوں کے درميان نماياں فرق ہے-
آپ نے خطے ميں جاري اسلامي بيداري کو اسلامي انقلاب کي برکات ميں شمار کيا اور امريکي عوام کي وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے بارے ميں کہا کہ سرمايہ دارانہ نظام کي بدعنوانياں امريکي عوام پر عياں ہوچکي ہيں
قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي جمہوري نظام کي سامراج مخالف خصوصيات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اس بات کي کوشش کر رہے ہيں کہ ايران کي ترقي و پيشرفت کي راہ ميں متعدد پيچيدہ رکاوٹيں ڈال کر اسے آگے بڑھنے سے روک ديں تاہم پورے يقين کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے، عوامي پشتپناہي سے ہر قسم کي سازش کو ناکام بنايا ہے اور خدا کي مدد سے مستقبل ميں بھي ہر چيلنج اور ہر سازش کو ناکام بنا دے گا-
آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اسي طرح علاقے ميں اسلامي بيداري اور عرب ملکوں ميں آنے والے عوامي انقلابوں کے بارے ميں کہا کہ يہ تحريکيں، ايران کے اسلامي انقلاب کو آئيڈيل بنا کر معرض وجود ميں آئي ہيں-
آپ نے وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کے بارے ميں بھي کہا کہ يہ تحريک، جس نے امريکي عوام ميں ہيجان پيدا کر ديا ہے، بہت اہم ہے تاہم امريکي حکام اسے معمولي مسئلہ ظاہرکرنے کي کوشش کر رہے ہيں-
آپ نے فرمايا کہ بات يہ ہے کہ امريکي عوام کے سامنے سرمايہ دارانہ نظام کي برائياں واضح ہو گئي ہيں اور شايد اس تحريک کو دبا ديا جائے تاہم اس تحريک کي بنيادوں کو نابود نہيں کيا جا سکتا-
واضح رہے کہ قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي بدھ کے روز صوبہ کرمانشاہ کے عوام کے زبردست استقبال کے درميان کرمانشاہ شہر پہنچے-
اطلاعات کے مطابق کرمانشاہ کے لوگ رات ہي سے آزادي اسکوائر تک جانے والي سڑکوں اور آس پاس کي گليوں ميں پہنچ گئے تھے جہاں سے قائد انقلاب اسلامي گزرنے والے تھے- کرمانشاہ کے عوام نے اس شہر کے ہوائي اڈے سے لے کر آزادي اسٹيڈيم تک کے راستے پر سجاوٹ کر رکھي تھي اور لوگوں کي بھيڑ اتني زيادہ تھي کہ قائد انقلاب اسلامي کي گاڑي تاخير سے آزادي اسٹيڈيم پہنچي جہاں آپ نے عوامي اجتماع سے خطاب فرمايا-