صدر احمدی نژاد : صہیونی ریاست کا استحکام نا ممکن

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے یوم قدس کےعظیم جلوس سے خطاب کرتے ہوے کہا ہےکہ فلسطین اور علاقے کے ملکوں میں حریت پسند تحریکوں میں تیزی آنے سے صہیونی ریاست کے حامیوں کو یہ یقین ہوچلا ہےکہ صہیونی ریاست کا استحکام ناممکن ہے۔آیت اللہ سید احمد خاتمی : یوم قدس عالمی مسئلہ ہے
خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں روزہ دار نمازیوں اور یوم قدس کے عظیم جلوسوں میں شرکت کرنےوالوں سے خطاب میں کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے صہیونی ریاست کے لئے الٹی گنتی اور اسکی ذلت کا آغاز ہوگيا تھا۔
آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے قبل صہیونی ریاست علاقے میں یکہ تازی کرتی تھی لیکن اسلامی انقلاب کی کامیابی سے مقبوضہ فلسطین میں تحریک انتفاضہ نے صہیونی ریاست کی چولیں ہلادیں اور صہیونی ریاست کو ایسا بوکھلاہٹ میں مبتلا کیا کہ وہ نیل سے فرات تک کی بات کرنا ہی بھول گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ حضرت امام خمینی رح کی جانب سے جمعۃ الوداع کو یوم قدس قراردئے جانے سے مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ قرار پایا جبکہ اس سے پہلے مسئلہ فلسطین کو صرف عرب قوم کا مسئلہ قراردیا جاتاتھا۔ خطیب جعمہ تہران نے اسلامی بیداری کو تاریخ کا اہم موڑ قراردیتےہوے کہا کہ کسی ملک کے صدر کا شرمناک طرح سے بھاگ جانا تاریخ کا تعجب خیز واقعہ ہے۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے چالیس سال حکومت کرنے کےبعد ڈکٹیٹر قذافی کے ننگ و عار سے بھرے آخری ایام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قذافی اپنے عوام کےساتھ ظلم و آمریت سے پیش آتا تھا لیکن مغربی ملکوں کے سامنے ذلیل و خوار تھا۔ انہوں نے سومالیہ کے قحط زدہ عوام کے لئے ملت ایران کی امداد کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ امداد جاری رہے گي.








