ایران

امام موسی صدر زندہ ہیں

shiitenews moosa-sadrاسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کاظم جلالی نے کہا ہے کہ ثبوت و شواہد کے مطابق امام موسی صدر زندہ ہیں۔ 
امام موسی صدر لبنانی مسلمانوں کے ہردلعزیز رہنما تھے جنہیں لیبیا کے ڈکٹیٹر قذافی نے مہمان بلا کر اغوا کرلیا تھا۔ انیس سو اٹہتر میں امام موسی صدر نے لیبیا کا دورہ کیاتھا جس کے بعد ان کےبارےمیں کوئي خبر نہیں ہے۔ پارلیمنٹ میں لیبیاکے بارے میں اس کمیشن کےاجلاس کےبعد کاظم جلالی نے کہا کہ امام موسی صدر کو ڈکٹیٹر قذافی کی حکومت نے اغوا کیا تھا اور قذافی نے امام موسی صدر کےبارے میں بہت جھوٹ بولے ہیں۔ اس کمیشن کے ایک رکن جواد کریمی قدوسی نے کہا کہ لیبیا کےحالات کے پیش نظر ایران سب سے پہلے امام موسی صدر کے مسئلہ پر توجہ دے رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امام موسی صدر نے لبنان کے مسلمانوں بالخصوص شیعوں کو حیات تازہ دی تھی اور ان کی قیادت میں لبنان میں شیعہ مسلمانوں نے ہمہ گیر ترقی کی تھی۔ امام موسی صدر انیس سو اٹہتر میں لیبیا کے ڈکیٹیٹر قذافی کی دعوت پر لیبیا گئےتھے جس کےبعد وہ اٹلی جانا چاہتے تھے لیکن وہ اٹلی نہیں گئے اور لاپتہ ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button