ایران

قرآن کریم تمام مسائل کےحل کی توانائی رکھتاہے,حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای

shiitenews ayyat ulla ali khamnaiرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ قرآن مجید انسان کی تمام ضرورتوں کو پورا کرنے اور دنیا و آخرت میں اسے سعادت وکامیابی سے ہمکنار کرنے کی توانائي رکھتا ہے۔ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کی شام کو قاریان و حافظان قرآن اور قرانی علوم کے اساتذہ سے خطاب میں فرمایا کہ مسلم امہ کی کمزوریاں، پسماندگي اور مشکلات صرف قرآن سے آشنائي اور اس پر عمل کرنے سے ہی حل ہوسکتی ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ عالم اسلام پر طاغوتوں کی حکمرانی ذخائر اور اقتصادی مفادات کی تاراجی اور مسلمان قوموں کے تہذیتی لحاظ سے عدم تشخص کا سبب بنی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ قرآن قوموں کی مادی اور معنوی ترقی کا باعث ہے اور ملت ایران اس تاریخي حقیقت کا روشن نمونہ ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے ملت ایران کی بھر پور استعداد و کو عظیم سرمائے سے تعبیر فرمایا اور کہا کہ پہلوی اور قاچاریہ دورمیں طاغوت کی حکومتیں اس استعداد کی شکوفائي کے راستے میں رکاوٹ تھیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی انقلاب کو قرآن کی سمت ایک قدم قرار دیا اور تاکید فرمائي کہ ملت ایران آج اسی تحریک کی برکت سے دنیا کی زندہ اور طاقتور ترین قوموں میں شامل ہے اور خدا نے قرآن سے تمسک ہی کی برکت سے اسے عزت بصیرت اور طاقت عطا کی ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے مختلف مسلمان قوموں کے درمیان اسلامی نعروں اور مطالبات کےعام ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے امت اسلامی میں حرکت اور شادابی کا باعث قراردیا۔ آپ نے فرمایا خدا کے فضل و کرم اور معارف قرآنی کی تاثیر کی بناپر آج جہاں بھی اسلام اور قرآن کی بات کی جارہی ہےاوراس کےنعرےلگائےجارہےہيں وہ زیادہ موثر واقع ہورہے ہیں اور ملت اسلامی دشمنوں منافقوں اور فریب کاروں کے اثرات بہت کم قبول کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button