ایران

دنیا پر مسلط نظام کا خاتمہ آئی ار آئي بی کا ہدف

shiitenews ahmadiاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے کہا ہےکہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژین کے پروگراموں کا ھدف دنیا پر مسلط نظام کو شکست دینا ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے آج آئي آر آئي بی میں افق رسانہ نامی میڈیا کانفرنس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئي آر آئي بی کا ھدف دنیا پر مسلط نظام اور صیہونی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے حالات میں بنیادی تبدیلیاں آرہی ہیں اور موجودہ نظام زوال کی سمت بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ دارانہ نظام نابودی کی طرف جارہا ہے اور وہ مزید سانسیں لینے کی طاقت نہیں رکھتا۔ صدر جناب احمدی نژاد نے گيارہ ستمبر کے واقعات کے بعد علاقے پر امریکہ کی لشکر کشی کی طرف اشارہ کرتےہوے کہا کہ امریکہ کی اس لشکر کشی کے دوھدف تھے ایک اپنے اقتصاد کو سنبھالنا اور دوسرا صیہونی حکومت کی سکیورٹی کی ضمانت دینے کے لئے علاقے پرقبضہ کرنا۔ انہوں نے عالمی حالات پر اسلامی انقلاب کے مثبت اثرات کی طرف اشارہ کرتےہوے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے قوموں میں انسانی اقدار کا احیا ء ہوا اور اپنے مطالبات مانگنے کی جرات پیدا ہوئي ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی برکت سے قوموں کی فکریں بدل گئيں اور اقوام عالم آزادی اپنے اقتدار اعلی اور عدل و انصاف و سربلندی کا مطالبہ کرنے لگيں ۔
 

متعلقہ مضامین

Back to top button