ایران
جہاد فی سبیل اللہ کو جاری رکھیں اور انسانی عزت وکرامت کی قدر کریں

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ خدا کے فضل و کرم سے علاقے کا مستقبل تابناک ہے ۔ آپ نے ان تحریکوں کی اسلامی ماہیت کے انکار اور اسے مخفی رکھنے میں سامراجی طاقتوں کی ہٹ دھرمی اور ڈھیٹ پن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہیونیوں اور ان کے پٹھوؤں اور ہمنواؤں نے قوموں کی ان عظیم تحریکوں کو منحرف کرنے کے لئے اپنے سارے وسائل و ذرائع استعمال کرنا شروع کر دئے ہیں اور وہ اپنے پٹھوؤں کو اقتدار میں لاکر ماضی کی طرح ظالمانہ حکومت دوبارہ برقرار کرنا چاہتے ہیں۔ آپ نے فرمایا جب کوئي قوم بیدار ہوجاتی ہے اور جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان میں آ جاتی ہے تو کوئي بھی اسے شکست نہیں دے سکتا۔
آپ نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی پیچیدہ سازشوں اور کوششوں کے مقابل قوموں اور ملتوں کی سربرآوردہ شخصیتوں کی بیداری اور ہوشیاری کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ تسلط پسند طاقتوں کے پیدا کئے ہوئے مسائل بیدار قومیں کے سامنے ہمیشہ رہیں گے لیکن عوام اور امت کی سربرآوردہ شخصیتوں کی بیداری اور ہوشیاری سے وہ تحریک جو علاقے میں شروع ہوچکی ہے انشاءاللہ بھرپور طرح سے جاری رہے گي۔