ایران

آیت اللہ سید احمد خاتمی: انقلاب بحرین بہت ہی مظلوم ہے

khatmiتہران کے خطیب جمعہ نے انسانی حقوق اور جمہوریت کے بارے میں امریکہ اور مغربی ملکوں کے دعوؤں کو جھوٹ قراردیا ہے / انھوں نے کہا کہ انقلاب بحرین بہت ہی مظلوم ہے ۔۔
یت اللہ سید احمد خاتمی نے آج تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں میں اسلامی ملکوں میں جاری عوامی تحریکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک انسانی حقوق کے موضوع کو اپنے لئے ایک حربے کے طور پر استعمال کرتے ہيں۔
انہوں نے کہاکہ لیبیا کے عوام تیس دنوں تک قذافی کی فوج کے حملوں کا نشانہ بنتے رہے اور ان پر بم برسائے جاتے رہے مگر امریکہ اور یورپ تماشا دیکھتے رہے لیکن جب ان کے تیل کی بات آئی تو وہ عوام کی جان کے تحفظ کے بہانے ہوائی حملے کرنے چلے آئے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بحرین کے عوام کی تحریک بہت ہی مظلوم ہے کہا کہ امریکہ اور انسانی حقو کی حمایت کا دعوی کرنےوالے، بحرین کے مسلمان عوام کے قتل عام پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے بارہ فروردین یوم اسلامی جمہوریہ ایران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بتیس برس قبل اسلامی انقلاب کی کامیابی کے فورا بعد ایران کے عوام نے ریفرنڈم میں شرکت کرکے اپنے لئے اسلامی جمہوری نظام حکومت کا انتخاب کیا انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ریفرنڈم کی دنیا میں نظیر نہيں ملتی کہ کوئی انقلاب بپا ہو مگر نظام حکومت منتخب کرنے کا اختیار عوام کو دے دیا جائے یہ بات صرف ایران کے اسلامی نظام سے ہی مختص ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button