ایران

بحرین پر لشکرکشی گھناؤنا اور ناکام تجربہ ہے

nizadاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ بحرین میں لشکر کشی بہت ہی گھناؤنا اور ناکام تجربہ ہے اور علاقے کی اقوام اس گھناؤنے اقدام کو امریکہ کی ایماء پر انجام پانےوالا اقدام سمجھتی ہیں ۔ صدر احمدی نژاد نے آج نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران بحرین میں عوامی مطالبات کو کچلنے کے لئے غیرملکی فوجوں کی لشکر کشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ، اسرائیل کونجات دلانے اور قوموں کی آواز کو دبانے کے لئے بعض حکومتوں کی پشتپناہی کررہا ہے ۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ بے گناہ عوام کا قتل عام امریکہ کی پیشانی پر بدنما داغ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی اقوام اس چیز کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گی اور علاقے سے امریکہ کونکال باہر کریں گی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ جو حکومت بندوق کے زور پر عوامی مطالبات کو کچلتی ہے وہ کبھی بھی اپنی حیات جاری نہیں رکھ سکے گی اس لئے حکمرانوں کو اپنے عوام کے ساتھ رہنا چاہئے ۔
صدر احمدی نژاد نے بحرین میں مظاہرین کے خلاف تشدد کو غیرقابل قبول قراردیا اورکہا کہ تجربے سے یہ بات ثابت ہے کہ اس طرح کے اقدامات کا کوئي نتیجہ نہيں نکلے گا ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بحرینی حکام کو سفارش کی کہ وہ عوام سے بات چیت اور ان کے مطالبات کو تسلیم کریں ۔انہوں نے کہا کہ عوام سے توپ، ٹینک اور مشین گنوں سے پیش نہ آئيں اور یہ غیرانسانی و ناقابل قبول اقدام ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button