ایران

عرب دنیا میں خلاء؛ ایران امریکی اعصاب پر چھا گیا

revolutionعرب دنیا کی صورت حال سے ایران فائدہ اٹھانے کا خوف امریکی وزیر خارجہ کے سر چڑھ کر بولنے لگا اور وہ ایران کو اس سے فائدہ اٹھانے سے باز رکھنے کے لیے دھمکیاں دینے لگیں۔اسرئیل کے سب بڑے انگریزی روزنامے ’دی یروشلم پوسٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرقی وسطیٰ میں طاقت کے خلا کو پرُ کرنے کی کوششوں سے باز رہے۔
اوباما انتظامیہ خطے میں امداد اور اپنی موجودگی کو قائم رکھے گی تاکہ ایران وہاں کا میاب نہ ہوجائے اور اسرائیل کے لیے سنہری موقع ہوگا کہ وہ اس خطے کی صورت حال بدل سکے۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران عرب دنیا کی بدلتی صورت حال سے فائدہ اٹھانے کے لیے انتہائی اقدام سے باز رہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس خطے میں موجود نہیں ہوں گے تو طاقت کا ایک خلاء پیدا ہوجائے گا جسے پُر کرنے کے لیے ایران آسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button