ایران

جلد نیا مشرق وسطیٰ قایم ہو گا،امریکا اسراییل کو شکست ہو گی

mehmood_nijad_sahbاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ ملت ایران ساری دنیا کو عدل وانصاف، امن وصلح اور فلاح و بہبود اور پاکیزگي کا پیغام دیتی ہے۔صدرجناب احمدی نژاد نے جمعرات کی رات اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بتیسویں سالگرہ کے موقع پرتہران میں متعین غیر ملکی سفیروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ اب انسانی فطرت بیدار ہوچکی ہے اور انسان اپنی سعادت کے لئے منصفانہ اور دوستی و باہمی احترام پرمبنی عالمی نظاموں کی  تلاش میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مدعا پر دلیل بین الاقوامی سطح پر آنےوالی تبدیلیاں بالخصوص اقتصادی اور سیاسی سطح پر آنے والی تبدیلیاں ہیں۔صدر جناب حمدی نژاد نے کہا کہ آج انسان عدل وانصاف، پاکیزگي، حقوق کی ادائيگي نیز عزت و سربلندی کاخواہاں ہے اور وہ اپنے حقوق کے پامال کئےجانے کا مخالف ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے انسان نے بڑی طاقتوں سے وابستگي اوراپنے امور میں تسلط پسندوں کی مداخلت کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا آج قومیں ایک دوسرے سے گہری ہمدردی کااحساس کرتی ہیں۔ صدرجناب احمدی نژاد نے کہا کہ دنیا پرحاکم نامناسب صورتحال کےخلاف انسان اٹھ کھڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا موجودہ ڈھانچہ انسان کے شایان شان نہیں ہے بلکہ دنیامیں موجود بے انصافیوں کا سرچشمہ ہے اور یہ صورتحال سب کے لئے شرم کا باعث ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ دنیا پرحاکم معیشتی نظام کی ناکامی عالمی مالیاتی بحران، بے روزگاری اور غربت سے ظاہرہوچکی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ قومیں الھی اور انسانی اقدار کی طرف مائل ہيں جس سے عالمی سطح پر تبدیلیاں لانےکی ضرورت کاپتہ چلتا ہے۔
جناب احمدی نژاد نے کہا کہ تسلط پسند اور سامراجی حلقے زوال کی طرف بڑھ رہےہیں اور عالمی سطح پر بے عدالتی پر استوار نظاموں میں بدلاو آرہا ہے اور وہ دن دور نہيں جب تمام قومیں انتظام عالم میں شریک ہوجائيں گي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button