ایران

اسلامی انقلاب تمام قوموں سے متعلق ہے

mehmood_bhaiاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی ایک عظیم اور تاریخ ساز واقعہ ہے جو تمام قوموں سے متعلق ہے ۔صدر جناب احمدی نژاد نے آج اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی آمدکی مناسبت سے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب عوام کے سبھی طبقوں سے متعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ کو‏‏‏ئی بھی شخص دنیا کے کسی بھی گوشے میں ہو اور اس کے اندر حریت پسندی اور انصاف کا جذبہ ہو انقلاب کی کامیابی کا دن اس سے متعلق ہے
صدر احمدی نژاد نے گذشتہ بتیس برسوں میں اسلامی نظام کی ترقی وپیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران میں کمال و ترقی کی جانب تیزی سے قدم بڑھائے جارہے ہيں اور ترقی کی جانب یہ رفتار ہر سال اور تیزی کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہی ہے ۔
صدر جناب احمدی نژاد نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ملت ایران اور دنیا کی تمام قوموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم مطمئن ہيں کہ ایران کے عوام اپنا مشن اچھے طریقے سے جاری اور آگے بڑھاتےرہيں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button