ایران

آج مشرق وسطی بیدار ہوچکا ہے

leaderرہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی انقلاب کی اہم ترین خصوصیت اصول و اقدار پرملت کی پائداری اور استقامت ہے۔ ‌آپ نے فرمایا ہےکہ اصولوں پر پائداری کسی بھی قوم کے لئے فخر کا باعث ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے آج فضائيہ کے جوانوں افسروں اور کارکنون سے خطاب میں فرمایا کہ اصولوں اور اقدار کی پاسداری کی جاني چاہیے۔ آپ نے فرمایاکہ اہم ترین اصول اور قدر جو ملت ایران کے لئے ماضی میں بھی ہماری ملت کے لئے اہمیت رکھتی تھی  آج بھی رکھتی ہےاور کل بھی اسکی اہمیت رہے گي اسلام ہے۔ آپ نےفرمایا کہ خود مختاری اسلام میں ہے، آزادی اسلام میں ہے ، مادی ترقی اسلام میں ہے،قومی اتحاد اسلام میں ہے، اسلام میں ہی توانائيوں کی شکوفائي ہے اور یہ ساری چیزیں اسلام میں مندرج ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ جمہوریہ اسلامیہ کے کلمے پر امام خمینی کی تاکید کاراز یہی ہے ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے مختلف میدانون میں ترقی کو اسلامی جہموریہ کے حقیقی اور پرمغز معنی سے نزدیک ہونا قراردیا۔ آپ نے فرمایا کہ حقیقی اسلامی جمہوریہ اور اسلامی نظام تک پہنچنے کے لئے دوہری ہمت اور دوہرا کام لازمی ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آ یت اللہ العظمی خامنہ ای بعض ملکوں میں قوموي کی عظیم تحریکوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے فرمایا کہ یہ تحریکیں یکایک اور اچانک وجود میں نہیں آئي ہیں بلکہ ایک زمانے سے قوموں کی امنگوں اور آگہی کا نتیجہ ہیں جو آج ظاہرہورہی ہیں اور ملت ایران کی ایستادگي یقینا ان تحریکوں کے سامنے میں موثر واقع ہوئي ہے۔ آپ نے فرمایا کہ آج مشرق وسطی بیدار ہوچکا ہے عالم اسلام بیدار ہوچکا ہے ان علاقوں نے دودراز سے آنے سےوالی قوتوں کا جنہوں نے علاقے کے ذخائر کی بناپر علاقے پر قبضہ کیا تھا ۔ آپ نے فرمایا کہ علاقے نے سامراج ، نئے سامراج اور الٹرا نیو سامراج کا تسلط برداشت کیا ہے اور اب ان سب کا زمانہ ختم ہورہا ہے اور یہ ا یک حقیقت ہے۔ آپ نے کہا کہ علاقائی قومیں طاقتوں کے کے تدریجی اضمحلال کا مشاہدہ کررہی ہیں اور اس سلسلےمیں ملت ایران سب سےآگے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button