ایران

ایران میں صہیونی ایجنٹوں کی گرفتاری

moslehiاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرانٹلجنس نے کہا ہے کہ ایران نے صیہونی حکومت کی ایک ویب سائٹ سے وابستہ عناصر کو گرفتار کرلیا ہے۔حیدر مصلحی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نزدیک سے صیہونی حکومت کی جاسوسی کی سرگرمیوں پر نظر رکھےہوئے ہے۔
انٹلجنس کے وزیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف ملک میں موساد کی جاسوسی کی سرگرمیوں پرنزدیک سے نظر رکھتا ہے بلکہ مسلم اور  ہمسایہ ملکوں میں بھی صیہونی حکومت کی جاسوسی کی کاروائیوں کو زیر نظر رکھے ہوئے ہے۔
حیدر مصلحی نے کہا کہ صیہونی حکومت نے اپنے لاپتہ فوجی کے نام پر ایک ویب سائٹ بنائي تھی اور غیر سرکاری تنظیم کے روپ میں جاسوسی کی کاروائياں انجام دے رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اس ویب سائٹ سے تعاون کرنےوالوں کو مختلف ملکوں میں جاسوس کے طورپر استعمال کرتی ہے تاکہ مسلم ممالک کے خلاف جاسوسی کرسکے۔
انٹلجنس کے وزیر نے کہا کہ ایرانی انٹلجنس ایجنٹ موساد کے اندر گھس کر اس کی مختلف سازشوں کو ناکام بنارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button