ایران

راہ ولایت سے انحراف گمراہی و بربادی کا سبب ہے

ayatulla_alavi_girgaaniآیت الله علوی گرگانی نے ولایت کے راستہ کو انسان کے فلاح و نجات کا سبب جانا ہے اور اس راہ سے کسی طرح کا انحراف گمراہی و تباہی کا باعث ہے ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے اسلامی جمہوری ایران کے حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے استاد نے رضاکار فوج کی ملاقات کے درمیان اس ملک میں رضاکار فوجوں کی مختلف میدان میں کارکردگی کی قدر دانی کی ۔
اسلامی جمہوری ایران کے حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے استاد نے حاضرین کے درمیان نصیحت آمیز خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ دشمن کے نفوذ سے احتیاط کریں اور ولایت فقیہ و اسلامی نظام کی حمایت کریں ۔
آیت الله علوی گرگانی نےکہا کہ قائد انقلاب اسلامی اور علما کی ھدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے امید کرتا ہوں کہ دفاتر کی کارکردگی و سرگرمی میں اچھی خاصی تبدیلیاں آئینگیں ۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اگر انسان ولایت کے راہ میں قدم بڑھائیگا تو کامیاب و کامران ہوگا اور ولایت کے راہ سے کسی طرح کا انحراف گمراہی و تباہی کا باعث ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button