ایران
آیت اللہ حسینی قزوینی: 40 ہزار ویب سائٹس براہ راست شیعہ تعلیمات کو نشانہ بنا رہی ہیں
![shia_web_sites](images/stories/2010/06/shia_web_sites.png)
انھوں نے قم ٹی وی اور ریڈیو کے اعلی اہلکاروں اور بعض علماء کی موجودگی میں اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا: عالمی سطح پر تشیع کے خلاف اتنی وسیع یلغار کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ شیعہ ذرائع ابلاغ بھی میدان میں آئیں اور مکتب اہل بیت (ع) کا تعارف اسی طرح کریں جیسے کہ یہ ہے جبکہ مذکورہ بالا ٹی وی چینلوں اور ویت سائٹوں سے تشیع کا چہرہ بالکل مکدر اور تاریک کرکے پیش کیا جارہا ہے۔
آیت اللہ قزوینی نے کہا: اس وقت مخالف چینلوں سے اسلام کا ایک نہایت بھیانک چہرہ دنیا والوں کو دکھایا جارہا ہے جو عالمی سطح پر اسلام کی بدنامی اور مسلمانوں کی جگ ہنسائی کے اسباب فراہم ہورہے ہیں۔
آیت اللہ حسینی قزوینی ـ جو جدید دور کے لاجواب مناظر اسلام و تشیع بھی ہیں ـ نے کہا کہ شیعہ علماء، دانشوروں اور ابلاغیات سی تعلق رکھنے والے اہل قلم و دانش عزاداری کی مثبت روشوں پر زور دیں اور کسی بھی شخص یا کسی بھی تاریخی کردار کی توہین اور بےحرمتی سے اجتناب کرتے ہوئے اہل بیت (ع) کا صحیح تعارف کرائیں کیونکہ اس طرح کی تبلیغ ـ جس میں اہل بیت (ع) کی تعلیمات و فضائل اور مقام و منزلت اور ان کی سیرت پر روشنی ڈالی جائے بہت زیادہ مؤثر ہے جبکہ دوسروں کی توہین تشیع کی تبلیغ میں بنیادی رکاوٹ اور ایک نامعقول امر ہے۔
قم کے ٹیلی ویژن کالج کے تعلیمی و تعلیمی ادارے کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر متقی زادہ، نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور اہل بیت (ع) چینل کے ساتھ مشترکہ اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: حضرت آیت اللہ حسینی قزوینی طویل عرصے سے اسلام کی صدا دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچانے کی خواہش رکھتے تھے چنانچہ آج مرجع معظم حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے بروقت اقدام کے نتیجے میں یہ امکان میسر آیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس عظیم اس سہولت سے بخوبی استفادہ کیا جائے۔
انھوں نے کہا دنیا میں کوئی بھی جگہ ان ذرائع ابلاغ سے بہتر نہیں ہے جن کا مقصد دنیا کی سطح پر اہل بیت (ع) کی تعلیمات کی ترویج اور اہل بیت علیہم السلام کا تعارف ہے۔