حجاب پر پابندی احکام الہیٰ کی مخالفت ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے جمہوریہ آذربائجان کے صدر کے نام اپنے خط میں با حجاب طالبات کو اسکولوں میں داخلے سے روکنے کو، حکم الہی کی مخالفت قراردیا ہے ۔ آیت اللہ العظمی جعفرسبحانی نے جمہوریہ آذربائجان کے صدر الہام علی اف کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کا حجاب کوئی مقامی یا روایتی لباس نہيں ہے جسے تبدیل کردیا جائے بلکہ حجاب خواتین اور لڑکیوں کے لئے ایک الہی فریضہ ہے ۔اس خط میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ایسا ہونا چاہئے کہ وہ ہر شخص کی انسانی شخصیت کو حد کمال تک پہنچائیں اور تمام اقوام و ملل کے مابین دوستی و بھائي چارے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دینی و مذہبی رسومات کی ادائیگی میں آسانیاں پیدا کریں۔
آیت اللہ جعفر سبحانی نے اپنے اس خط میں کہا کہ ہم امید کرتے ہيں کہ جمہوریہ آذربائجان میں طالبات کے پردے پر پابندی کے قانون کو واپس لے لیا جائے گا اور قومی اتحاد و مفاہمت کے ذریعہ ملک کے مسائل و مشکلات کو حل کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ جمہوریہ آذربائجان میں پاپردہ طالبات کے اسکولوں اور کالجوں میں داخلے پر پابندی لگادی گئي ہے اور اس قانون کے نفاذ کے بعد باپردہ طالبات کو جیلوں میں بھی بند کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے اسلامی ملکوں میں عوامی اور مذہبی حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔








