ایران

تسلط پسندانہ نظام کا خاتمہ قریب ہے، صدر احمدی نژاد

ahmedi_nijaaadاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دنیا پر حکمفرما تسلط پسندانہ اور غیرمنصفانہ نظام کا خاتمہ ہونے والا ہے۔
صدر احمدی نژاد نے کہا کہ تسلط پسندانہ نظام انسانیت کے مسائل کا حل پیش کرنے میں ناکام رہا ہے 
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے الجزائر اور جنوبی کوریا میں تعینات کئے گئے ایران کے نئے سفیروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو آج انصاف کی  بنیاد پر نئے تعلقات کی ضرورت ہے بنابریں تمام ملکوں کو ان تعلقات کی برقراری میں مل کر کام کرنا ہوگا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی کا محور دنیا کے ملکوں کے ساتھ دوستی اور انصاف کی بنیاد پر اچھے تعلقات قائم کرنا ہے اور ایران کے سفیر اور نمائندے دنیا کے ملکوں میں امن اور دوستی کے سفیر ہيں ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button