ایران

فتنہ گروں کے ہتھکنڈے ناکام ،ولی فقہیہ کی بیعت کا عظیم مظاہرہ

Ayatollah-Ahmad-Khatamiتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ سیداحمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئي ۔ خطیب جمعہ تہران نے تیس دسمبر کو ملت کے عظیم کارنامے اور ولی فقیہ کے ساتھ بیعت کا دن قرار دیا۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے گذشتہ برس تیس دسمبر کو ملت ایران کے عظیم مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ملت ایران کا دشمنوں سے بیزاری کے اظہار اور تاریخ انقلاب اسلامی کا قابل فخر دن تھا۔ خطیب جمعہ تہران نے گذشتہ برس کے فتنوں  کا صدر اسلام میں امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے خلاف فتنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے کہا کہ فنتہ انگيزعناصر کے مختلف ہتھکنڈے ہیں جن میں جھوٹ اور تہمت، شکوک و شبہات پیدا کرنا، بےحرمتی کرنا، اور میڈیا پروپگينڈے کا ماحول پیدا کرنا شامل ہیں اور وہ مقدسات بالخصوص حضرت امام خمینی (رح) کے نام سے بھی غلط فائدہ اٹھاتے اور علاوہ تفرقہ پھیلاتے ہیں خاص کر عوام اور حکومت کے درمیاں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خطیب جمعہ تہران نے ایران کے مشرقی علاقوں میں دہشتگردانہ واقعات اور پاکستان میں دہشتگردوں کی موجود گي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جن دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے انہیں فورا ایران کے حوالے کرے۔ خطیب جمعہ تہران نے جمہوریہ آذربائیجان میں اسلامی حجاب پر پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس ملک کی حکومت سے کہا کہ اپنی مسلمان قوم اور شیعہ اکثریت کو پریشان کرنا ترک کردے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button