ایران

چابہارمیں دہشگردانہ حملہ، 39 شہید متعددزخمی

iran_terrorاسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی شہر چابہار میں آج نویں محرم کو ایک دہشتگردانہ بم دھماکہ میں 39 عزادار شہید اور پچپن زخمی ہوئےہیں ۔ صوبہ سیستان وبلوچستان کے شہر چابھار کی انتظامیہ کےسربراہ علی محمد آزاد نے آئ آر آئي بی کوبتایا کہ دودہشتگردوں نے جلوس عزا میں داخل ہوکر خود کش حملے کرنے چاہے تھے لیکن وہ جلوس میں  داخل ہونے میں ناکام رہے اور ایک دہشتگرد نے جلوس کی راستے میں خود کش بم دھماکہ کردیا جسمیں اڑتیس عزادار شہید اور پچپن زخمی ہوئے۔ آزاد نے بتایا کہ دوسرے دہشتگرد کو سکیورٹی فورسس نے پہچان کرہلاک کردیا۔ آزاد نے بتایا کہ دونوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ شہید ہونےوالوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ادھر نائب وزیر داخلہ نے کہا ہےکہ ان دہشتگردوں کے ساز وسامان سے یہ پتہ چلتا ہےکہ انہیں علاقائي ملکوں اور امریکہ کی انٹلجنس کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button