

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مغرب سے کہا ہے کہ وہ ملت ایران کے حقوق کو تسلیم کرے اور مذاکرات میں انصاف اور احترام کا خیال رکھے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تہران میں خاندان کےقومی دن کی کانفرنس میں ایران اور مغرب کے عنقریب شروع ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملت ایران کے مسلمہ حقوق کے بارے میں کسی سے بھی
مذاکرات نہیں ہوں گے لیکن اگر وہ باہمی تعاون کے بارے میں مذاکرات کرنا چاہیں تو تہران اقتصادی ، سیاسی ، ایٹمی ، بین الاقوامی سکیورٹی کے امور اور عالمی مسائل کے حل میں تعمیری تعاون کے لیے تیار ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے مغربی ملکوں کے سربراہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تہران اعلامیہ نئے تعاون کے آغاز کے لیے ایک اچھی بنیاد ہے لیکن اگر مذاکرات بداخلاقی سے انجام پائے اور انہوں نے دھوکہ دینا اور زور و زبردستی کرنی چاہی تو وہ جان لیں کہ انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران اور مغرب کے مذاکرات پیر اور منگل کے روز جنیوا میں انجام پائیں گے۔