ایران

بعض افراد مرجعیت اورعوام کے درمیان جدائی ڈالنا چاھتے ہیں

Aytullah_Makarm_Shiraziحضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مرجعیت اورعوام کے درمیان جدائی ڈالنے کے حوالے سے دشمن کی تبلیغات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ عوام اور مرجعیت کے درمیان جدائی ڈال کرمرجعیت کے بازوں کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں تاکہ خرافات کو دین کے بجائے ، جھالت کو علم کے بجائے عوام کے حوالے کرسکیں کیوں مراجع تقلید ہی خرافات سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے موتلفه اسلامی پارٹی کے مرکزی اراکین سے ملاقات کی  اور گفت گو کرتے ہوے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ مادی دنیا میں حکومت اسلامی کی تشکیل مخالف سمت میں پانی کے بہاو کے مانند ہے بناء پر یہ ھم ھمیشہ مشکلات کے منتظر ہیں اور اج کی دنیا میں ایک روز کا انتظار جس دن مشکلات کا سامنا نہ ہو ایک بے جا توقع ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ایک دن امام زمانہ حضرت ولی عصر(عج) کا ظھور ہوگا اور اسلحے ایک کونے میں ڈال دئے جائیں گے مگر اج ھم سبھی کو دشمن سے مقابلے میں غفلت سے کام نہی لینا چاھئے کیوں کہ دشمن اپنے تمام فوجی امکانات واسلحے کے ساتھ ھم سے مقابلے میں اتر چکا ہے ، دھمکیاں اور سرد جنگ ھمارے مقابل ہے اورع شیطان کے مانند متعدد حربے استعمال کررہا ہے ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی کاکہنا تھا کہ اختلاف ڈالنا ایک بہت پرانا حربہ ہے اور تقریبا تین ھزار سال سے فرعون کے ماننے والے اس اسلحے سے استفادہ کیا کرتے تھے اج ھمیں مکمل طورپر ھوشیار رہنا چاھئے کہ دشمن کے پھندے میں نپ پھنسیں ۔
آیت اللہ شیرازی نے مزید کہا کہ تمام وہ لوگ جو اسلامی حکومت ونظام کے وفادار ہیں اختلافات کو کنارے ڈالتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوجائیں ، حتی اسلامی ممالک بھی اپس میں متحد ہوں کیوں کہ دشمن ھم سبھی کی کمین میں ہے ۔
اج دشمن اسلامی ممالک میں داخلی جنگ برپا کرنا چاھتا ، موجودہ حالات میں وہابیوں کو تحریک کرکے اسرائیل کے ہاتھوں انجام دی گئی تمام جنایتیں فراموشی کے حوالے ہو گئیں ، یہ متعصب وہابی جومسلمانوں خصوصا شیعوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ھر دن دنیا کے کسی نہ کسی کونے میں مسلمانوں کی شھادت کے ھم شاھد ہیں ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مرجعیت اورعوام کے درمیان جدائی ڈالنے کے حوالے سے دشمن کی تبلیغات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ عوام اور مرجعیت کے درمیان جدائی ڈال کرمرجعیت کے بازوں کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں تاکہ خرافات کو دین کے بجائے ، جھالت کو علم کے بجائے عوام کے حوالے کرسکیں کیوں مراجع تقلید ہی خرافات سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button