ایران

اسلام میں مختلف فرقوں کا وجود غدیر کے پیغام سے مسلمانوں کی دوری کی بنا پر ہے

aytolla_jaffar_subhaniحضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی نے اس بیان کے ساتھ کہ حضرت علی‌ علیہ السلام اسی طرح پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حق و باطل کے میزان ہیں کہا کہ اگر حضرت علی‌ علیہ السلام اور اھل بیت علیہ السلام خلیفہ کے عنوان سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد نصب ہوتے تو تمام مسلمان ایک ہی فرقہ میں ہوتے ۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی نے مجتمع آموزش عالی فقه میں  غیرایرانی طلاب کے عمامہ گزاری تقریب میں عید غدیر خم کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے عید غدیر خم کو ایک بزرگ اسلامی عید سے جانا اور اس بیان کے ساتھ کہ ھر عید اپنے ساتھ ایک بڑی نعمت لئے ہے اور کہا کہ خدا وند عالم عید غدیر کے روز بہت بڑی نعمت اسلامی امت کو عنایت کی ۔
انہوں نے کہا کہ نبوت تمام ہوچکی ہے لیکن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وظائف تمام نہی ہوئے ہیں قرآن کی تفسیر اور دینی مسئلوں کا جواب دیا جائے اور وضاحت کی جاۓ، وہ مقام و منزلت جو کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذمہ تھا، وحی کے علاوہ ، ان کے بعد خلیفہ کے لئے بھی وہی ذمہ داری ہوتی ہے ۔
حضرت آیت‌الله سبحانی کا کہنا تھا کہ حضرت علی‌ علیہ السلام پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد نبی نہی تھے، لیکن غدیر کے روز پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذمہ داری بھی اپنے کندھے پر سمبھالا ، یہ ایک بڑی نعمت تھی اور ھر اس روز جب خداوند عالم امت اسلامی کو نعمت عطا کی ہے اس روز ھم لوگ عید مناتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button