ایران

سود معاشرے کو مفلوج کردیتا ہے

aytollah_noori_hamdaniمرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے اج سه پهر کو ملاقات کے لئے آنے والے رفاہ بینک کے ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: اسلامی بینکاری میں اہم بات سود اور ربا کا خاتمہ ہے کیونکہ سود میں اس قدر مفاسد اور برائیاں ہیں کہ جن کی وجہ سے خداوند متعال نے انسانوں کو دیگر گناہوں کی نسبت اس گناه سی زیاده سختی سے منع فرمایا ہے۔
انھوں نے کہا : قران کریم میں سب سے زیادہ دو گناہوں کی سرزنش کی گئی ہے: ایک سود دوسرا کفار کی پشت پناہی اوران کے تسلط کو تسلیم کرنا اور سامراجیت کا فریفتہ ہوجانا۔
حوزہ علمیہ قم کے اس عظیم المرتبہ استاد نے واضح طور پر کہا: قران کریم میں شدید لب و لہجے میں سات مرتبہ سود کی مذمت کی گئی ہے کیونکہ سود افراد اور معاشرے پر ظلم ہے اورتجارت و پیداوار کی نابودی کا سبب ہے۔
شیعت نیوز کے نماءندے کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے قرض پر منافع کو سود خوری قرار دیتے ہوئے کہا: سود معاشرے کو برباد اور مفلوج کردیتا ہے اور ہلاکت کا باعث ہے۔
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے اپنے بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرامین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلامی اقتصاد کی فروغ پرتاکید کرتے ہوئے کہا: رفاہ بینک خود کو دوسرے بینکوں کے لئے نمونہ عمل و مشق قرار دے سکتا ہے اور اپ ثابت کریں کہ بینک کو اسلامی طریقے چلایا جاسکتا ہے۔
انھوں نے انقلاب اسلامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ ملک برسوں سامراجیت کے زیر تسلط رہنے کے بعد ایک عظیم فقیہ کی کوششوں کے نتیجے میں سامراجیت کے پنجوں سے نکل ایا اورروز بروز ترقی کے راستوں پر گامزن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button