وہابیوں کی ترغیب و تشویق کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں

حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے اپنے ایک پیغام کے ذریعہ عراق میں ہوئے ٹررسٹی حملہ کی مذمت کی اور اظھار کیا : اثر و رسوخ اور تسلط رکھنے والے حضرات خاص کر حرمین شریفین کے حکّام سے اپیل ہے کہ ان کے پاس جو رسوخ ہے اس کے ذریعہ اس فتنہ و فساد کو جو اسلامی ممالک میں وھابی و سلفی انجام دے رہے ہیں جب تک وہ سب کو ختم و برباد نہی کردیتے اس فتنہ کو خاموش و نابود کریں ۔قابل ذکر ہے کہ مسلح افراد نے «سیده النجاه » بغداد کے ایک چرچ میں ٹررسٹی حملہ کیا جس میں ۴۶ لوگ قتل ہو گئے اور ۷۵ لوگ اس حملہ میں زخمی ہیں یہ حملہ ۳۱ اکتوبر کو اس وقت ہوا جب ۹ لوگ بارودی جیکٹ پہنے ہوئے الکراده کے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں حملہ کرنے کے لئے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔








