ایران

آیت اللہ خامنہ ای کے دورہ قم سے نئے دور کا آغاز ہوا ہے

Aytullah-khameiniایران کے 240قانون ساز افراد کاکہنا ہے کہ حالیہ دنوں رہبت انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنی ای کی جانب سے قم شہر کا دس روزہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل رہاہے جبکہ مستقبل میں ایک نئے دور کے آغاز کا منبع قرار پایا ہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کی مجلس نے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہاہے کہ قم کے مدرسین اور طلاب سمیت شہریوں نے رہبر انقلاب اسلامی کا عظیم الشان استقبال کر کے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔
قانون سازوں کاکہنا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے قم کے دورے سے ایران میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے جس کے اثرات سیاسی اور مذہبی طور پر نمایاں ہوں گے،قانون سازوں نے مزید کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات تمام افراد بشمول ایرانی شہریوں،علمائے کرام اور سیاست سمیت زندگی کے ہر شعبہ کے لئے انتہائی اہم ہیں۔
واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مورخہ 19اکتوبر کو قم شہر میں تشریف فرما ہوئے تھے جبکہ دس روزہ   دورے کے بعد آپ واپس تہران تشریف لے آئے ہیں،قم پہنچنے پر لاکھوں عاشقان ولایت نے رہبر انقلاب اسلامی کا عظیم الشان اور بے مثل استقبال کیا تھا جس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے قم کے لاکھوں افراد سے خطاب فرمایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button