ایران

حضرت آیت اللہ خامنہ ای قم سے تہران تشریف لے آئے

leader-returns-Tehرہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اپنے قم کے دس روزہ دورے سے واپس تہران تشریف لے آئے ہیں۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق دفتر رہبری سے جاری ہونے ولے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ایجمعہ کے روز اپنے قم کے دس روزہ دورے سے واپس تہران تشریف لا چکے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے قم میں دس روزہ دورے کے دوران سول سوسائٹی،علمائ،حوزہ کے علماء مدرسین،غیر ملکی طلباء سمیت شہداء کے خانوادوں سے ملاقاتیں کیں۔آیت اللہ خامنی ای نے شہداء کے خانوادوں سے ملاقات کے دوران شہداء کی قربانیوں کو  خراج عقیدت پیش کیا اور خانوادہئ شہدائکے لئے صبر جمیل کی دعا فرمائی۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے دس روزہ دورہئ قم کے دوران حوزہ علمیہ قم کے استاد محترم آیت اللہ محمد یزدی سے ملاقات کی اور قم کے استاتذہ اور حوزہ علمیہ ک یکاوشوںکو سراہتے ہوئے فرمایا کہ حوزہ علمیہ قم کے مدرسین اور طلاب نے انقلاب اسلامی کو اس وقت مضبوط کیا جب بانی انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام خمینی نے اپنی جد وجہد کا آغاز کیا۔
واضح رہے کہ حضرت آیت اللہ خامنی ای نے قم کی مشہور معروف مذہبی شکصیات آیت اللہ لطف اللہ گلپائیگانی،آیت اللہ حسین نوری حمدانی،آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی،آیت اللہ موسیٰ زنجانی،آیت اللہ جعفر سبحانی سمیت آیت اللہ عبد اللہ جوادی عاملی سے بھی ملاقاتیں کیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ سیع علی خامنہ ای 19اکتوبر کو قم المقدس میں تشریف فرما ہوئے تھے جہاں لاکھوں عاشقان ولایت نے جن میں غیر ملکی طلباء اور عوام شامل تھی انتہائی گرمجوش استقبال کیا تھا،جہاں رہبر معظم نے ہزاروں علمائ،مدرسین اور طلاب سے خطاب بھی فرمایا تھا،تاہم جمعہ کے روز رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ قم کے دس روزہ دورے سے واپس تہران تشریف لے آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button