ایران

پاکستان کےسیلاب متاثرین کےلئےمزیدامدادی کارواں

iran-emdadاسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کےسیلاب متاثرین کےلئےمزیدایک سوپچاس امدادی ٹرک روانہ کررہاہے۔
ارناکی رپورٹ کےمطابق ایران کےصوبہ سیستان وبلوچستان کےڈپٹی گورنر ابراہیم عزیزی نےبتایاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کےعوام کی جانب سےایک سوپچاس امدادی ٹرک پاکستان جانےکےکےلئےتیارکھڑےہيں جن میں تین ہزارٹن امدادی سامان بھراہوا ہے۔
صوبہ سیستان وبلوچستان کےڈپٹی گورنرکےمطابق اس امدادی قافلےکوسنیچرکےدن پاکستان کےلئےروانہ کیاجائےگا۔
ابراہیم عزیزی نےبتایاکہ اب تک ملت ایران کی جانب سےزمینی، فضائی اوربحری راستوںسے بھاری مقدارمیں امدادی سازوسامان پاکستان کےسیلاب متاثرین کےلئےروانہ کیاجاچکاہے۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان کےسیلاب متاثرین کےلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سےسیکڑوں ٹرکوں ،کینٹینروں، ٹرینوں اورہوائی جہازکےذریعےبھیجی جانےوالی غیرنقدی امدادمیں خیمے ، کمبل ، دوائيں کھانےپینےکی چیزیں لباس اورمختلف اشیاء شامل ہیں اور اس کاسلسلہ اب بھی جاری ہے۔
واضح رہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران نےپاکستان کےسیلاب متاثرین کےلئےدوسوملین ڈالرنقدی امداد دینےکابھی اعلان کیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button